اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے گوشواروں میں تضادات پر بلاول بھٹو کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو 14جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو متعدد بار یاددہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے تھے۔ بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔