راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رئوف نے قانون دان کرنل (ر) انعام الرحیم کو سرکاری حراست سے رہا کرنے کا حکم دے دیا سینئر ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین اور بریگیڈئر واصف ایڈووکیٹ نے پیروی کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سرکاری محکمے نے تحویل میں لیا ہے جس پر ان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سائل ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہے ہیں ان پر یہ ایکٹ لاگو نہیں ہوتا انہیں16 اور17 دسمبر کوتھانہ مورگاہ کے علاقے میں گھر سے حراست میں لیا گیا تھا عدالت عالیہ نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد قانون دان کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کیلئے دائر پٹیشن منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔