لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرائط کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 20 جنوری کو نوازشریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے نوازشریف کی انڈیمنٹی بانڈز کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر رکھی ہے اور وکلاء کو بھی بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
نواز شریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست‘ ہائیکورٹ 20 جنوری کو سماعت کریگی
Jan 10, 2020