لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیب لاہور نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے اور عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے نیب نے وفاقی حکومت کو درخواست کی۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔
بیرون ملک جانے کا خدشہ‘ نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی
Jan 10, 2020