لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ نوازشریف کا لندن میں ڈیڑھ ماہ سے علاج جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس متوازن نہ ہو سکے۔ نوازشریف کے دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں سٹنٹ کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے۔ سابق وزیراعظم کے دل کا عارضہ بگڑنے لگا۔