سینیٹ کمیٹی وزارت قانون و انصاف کے اجلاس آج، نیب آڑڈیننس 2019 ودیگر قانونی امور پر بات ہوگی

Jan 10, 2020

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزارت قانون و انصاف کی سینیٹ کی کمیٹیوں کے دو اجلاس آج جمعرات کو ہوں گے۔ایک اجلاس چیئرمین جاوید عباسی کی سربراہی میں ہوگا جس میں نیب آڑڈیننس 2019 ودیگر قانونی امور پر بات ہوگی۔ وزارت قانون انصاف کی سینٹ کی سب کمیٹی کا اجلاس کنویئر چوہدری بشیرمحمود ورک کی سربراہی میں ہوگا، اجلاس میں چلڈرن پرٹیکشن بل اور بچوں کے حقوق سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔ دونوں اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر ایک اور سات میں ہوں گے۔

مزیدخبریں