غیر ملکی پارٹی فنڈنگ ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کیس ملتوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کیسز ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )کے مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈز کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا، درخواستگزار فرخ حبیب کی جانب سے کوئی بھی نہ پیش ہو سکا،مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ،سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواستگزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا ۔ جہانگیر جدون نے کہاکہ کمیٹی کے تمام ممبران انتظار کرتے رہے،تحریک انصاف اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں دلچسپی نہیں لے رہے۔دوسرے کیس میں پیپلزپارٹی کے مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈز کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواستگزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا،درخواستگزار فرخ حبیب کی جانب سے کوئی بھی نہ پیش ہو سکا،پیپلز پارٹی کے وکلاء سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ،سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس درخواستگزار کی عدم پیشی کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا ،تحریک انصاف کی عدم پیشی کے باعث سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس 27 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن