کراچی (نیوز رپورٹر) آپس میں ہم آہنگی اور خلوص نیت سے کی جانے والی کوششیں رب کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ نثار نے زیریں سندھ کے ریجنل دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کام کو منظم کرنے اورتحریکِ میں مضبوطی لانے کے لیے دفتر کے قیام کے سلسلے میں ضلعی و مقامی نگرانات کی کوشش قابل قدر ہیں۔ ان تمام کوششوں کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت اور رضائے الاہی کا حصول ہونا چاہئے۔ اس موقع پر نائب ناظمات سندھ رخشندہ منیب،انوری بیگم، شگفتہ ابراہیم،نگرانات اضلاع و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ حلقہ خواتین سندھ کے دو 2 انتظامی زون ہیں بالائی سندھ کی نگران عائشہ ظہیر اور زیریں سندھ کی نگران شگفتہ ابراہیم ہیں جب کہ حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ صوبائی نظم کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔
عظیہ نثار
خلوص نیت سے کی گئی کوشش ضرور کامیاب ہوتی ہے،عطیہ نثار
Jan 10, 2020