ملک بھر میں سردی کی لہرجاری،دھند نےڈیرے ڈال دئیے

لاہور: ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری جبکہ شدید دھندکاراج برقرا ر ہے ۔دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ملک بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔دھند کے باعث پروازوں  کا شیڈول متاثر ہے۔ سردی اور شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق ڈرائیوروں کو گاڑی کی رفتار کم،اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔شہرقائد میں   گزشتہ روز سال کا سردترین دن ریکارڈ کیا گیا۔کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ر میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23سے25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔
ادھر کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہر قائد میں جمعرات کو رواں موسم سرما کا سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7 اعشاریہ 5 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی میں اضافے اور رواں سال کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے قبل جنوری 2014ء میں درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا، شہر قائد میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو مغربی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور کراچی میں ہلکی بارش لائے گا۔ کشمور شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج حد نگاہ صفر رہ گیا۔ مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ،کالام میں منفی 10 مالم جبہ میں منفی 5 اور مدین بحرین منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد اورگردونواح میں منفی 1 ، گلیات میں منفی 8 ڈگری ریکارڈکیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کھرمنگ منفی 15،ڈسٹرکٹ شگر، منفی 18اور ڈسٹرکٹ گانچھے میں درجہ حرارت کم از کم منفی 20ریکارڈ کیا گیا ہے۔کوئٹہ،ژوب، پشین،قلعہ عبد اللہ ، تربت، کیچ اور پنجگورمیں بھی موسم خشک اورشدید سردی کی لپیٹ میں ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی05، قلات میں منفی04،کوئٹہ میں منفی02،ژوب میں منفی صفر، دالبندین میں منفی ایک، بارکھا ن میں 03،نوکنڈی میں 04 پنجگور میں 02،پسنی میں 12 ،اوڑمارہ میں 10اور جیونی میں12جبکہ گو ادر میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، پشاور ،پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں سردی اوردھند رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں خشک سردی کا راج برقرار ہے ۔پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقےجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے،ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا، خانیوال سے ملتان موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔شاہ کوٹ اور گردونواح میں بھی شدیددھند کے باعث جی ٹی روڈ بند کردیا گیا۔اس کے علاوہ ، ملتان ، موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر ، جمبر ،پتوکی ، رینالہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی ، میاں چنوں،بستی ملوک ، لودہراں ،بہاولپور، خیرپور، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، کندھ کوٹ، سیہون، سبی ،باجوڑ،پشاور،بورے والہ، اٹک، میانوالی، شورکوٹ، کبیروالا،کراچی، ملتان، چیچہ وطنی، کلورکوٹ، منچن آباد، کمالیہ، کلر کہار، بنوں ، منکیرہ، پنڈی گھیب، پسرور اور احمد پور سیال میں دھند اورسردی برقرار ہے ۔ میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے ایم تھری اور فور مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔خراب موسم اور دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بدستور درہم برہم ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن