طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کی آرمی سٹریٹیجک اہمیت کے شہر سرت پر قبضے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ماہرین اس پیشرفت کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ طرابلس حکومت کیلئے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ حفتر لیبیا کے مشرق میں ایک متوازی حکومت قائم کیے ہوئے ہیں۔