وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب کیساتھ خطے کی مجموعی صورتحال کے امورپربات چیت

پاکستان اور روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خطے میں امن کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی او ر ان کے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے خطے میںامن اوراستحکام کوشدیدخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال پرقابوپانے کے لئے فریقین کوضبط وتحمل کا مظاہرہ کرناہوگا۔

شاہ محمودقریشی نے پاکستان کے اصولی موقف کااعادہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعے کافریق نہیں بنے گا اورنہ ہی اپنی سرزمین کسی علاقائی یاہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے دے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پربھی اتفاق کیا۔
 

ای پیپر دی نیشن