لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روز پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن بورڈ کا 108 واں اجلاس منعقد ہوا ۔پیسک کے دفتر میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں بورڈ نے پیسک کے مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میںڈی جی خان میں رکھ چوٹی دیلانہ کے علاقے میں 50 ایکٹر رقبے پر سمال انڈسٹریل سٹیٹ اور تونسہ شریف میں 16 کنال پر آرٹیزن ویلج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں اخوت کے ذریعے جاری وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے امور کا جائز لینے کے لئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ کمیٹی سکیم کا تمام پہلووں سے جائز ہ لے کر آئندہ دو ہفتوں میں سفارشات پیش کر ئے گی ۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلی خود روزگار سکیم کے حوالے سے مزید فیصلے کئے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ شریف میں آرٹیزن ویلج کے قیام سے علاقے کے دستکاروں کواپنے فن کو ترویج دینے میں مدد ملے گی اور اس ویلج کے قیام سے علاقے کے 400 سو دستکاروں کو سہولت ملے گی ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کرتارپور کوریڈور کے قریب آرٹیزن ویلج کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے ۔پیسک کی سمال انڈسٹریل ا سٹیٹس میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں ۔
تونسہ شریف میں آرٹیزن ویلج کے قیام سے دستکاروں کو فروغ ملے گا:اسلم اقبال
Jan 10, 2020