سونا اڑھائی ہزار روپے تولہ سستا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت دس پیسے کم

لاہور (کامرس رپورٹر) مشرق وسطی میں جنگ کے خطرات کم ہونے کے امکانات سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو گئی جس سے پاکستان میں بھی ایک تولہ سونا دو ہزار پانچ سو روپے سستا ہو گیا ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار پانچ سو روپے کی کمی سے نوے ہزار پانچ سو روپے رہ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 32 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار پانچ سو پچاس ڈالر سے نیچے آ گئی۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کی کمی سے 154 روپے 88 پیسے رہ گئی اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قیمت مستحکم رہی ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 155 روپے 70 پیسے اور یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 173 روپے 50 پیسے رہ گئی برطانوی پونڈ بھی 50 پیسے سستا ہو کر 204 روپے کا ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن