لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گیارہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اشتر عباس، رانا مسعود اظہر اور ریحان بشیر کو لاہور، وسیم الرحمن اوکاڑہ، ملک خضر حیات بھکر، چودھری عبدالرشید عابد ڈی جی خان، عظمیٰ اختر فیصل آباد، محمد یوسف اوجلہ راولپنڈی، سید مظفر علی شاہ گجرات، سجاد احمد کو اٹک تبدیل کیا گیا ہے۔