مادام تساؤ میوزیم نے ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیئے

Jan 10, 2020 | 11:26

ویب ڈیسک

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساو¿ میوزیم سے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے گئے۔شاہی جوڑے کے مومی مجسمے مادام تساو¿ میوزیم میں شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ موجود تھے جہاں سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے مجمسے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم ماضی کی طرح وہ اب شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ کے ساتھ موجود نہیں اور انہیں شاہی خاندان کے سیٹ کے قریب دیکھا جاسکتا ہے۔مادام تساو¿ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ روز شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے۔

مزیدخبریں