عراق کے شہر کربلاء میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ کربلا میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ بھی کی جس کےنتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
کربلا میں یہ پرتشدد مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف مظاہرین کی طرف سے آج جمعہ کو بغداد میں تحریر اسکوائر پرملین مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کی طرف سے عراقی حکومت پر عوام کے ساتھ کیے گئے مطالبات پورے کرنے، بیرونی تنازعات سے ایران کو باہر نکالنے اور مسلح ملیشیائوں سے اسلحہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کربلاء میں جمعرات کی شام ہونے والے مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔