چین قزاقستان تیل پائپ لائن سے 2019 میں ایک کروڑ 8 لاکھ اسی ہزار ٹن خام تیل کی ترسیل

ارومچی(آئی این پی /شنہوا)پیٹرو چائنا ویسٹ پائپ لائن کمپنی نے جمعرات کو کہا ہے کہ کے 2019 میں چین قزاقستان تیل پائپ لائن سے چین کو 1 کروڑ 8 لاکھ اسی ہزار ٹن خام تیل فراہم کیا گیا۔دو ہزار آٹھ سو کلومیٹر طویل چین کی پہلی سطح زمین پر واقع کراس بارڈر تیل پائپ لائن قزاقستان میں اتاریو شہر سے اتاسو سے ہوتی الاتو پاس سے گزر کر سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں چین کے بڑے پیٹروکیمیل کے پیداواری ادارے پیٹرو چائنا دوشانڑی پیٹروکیمکل کمپنی سے منسلک ہے۔چین قزاقستان پائپ لائن سے ناصرف چین کی خام تیل کی درآمد کو بڑھانے میں مدد ملی ہے بلکہ اس سے قزاقستان کی خام تیل کی برآمدات میں تنوع پیدا ہونیکے ساتھ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک میں توانائی کے شعبہ میں تعاون کو استحکام حاصل ہوا ہے۔گزشتہ سال قزاقستان سے چین کو خام تیل کی فراہمی میں استحکام رہا۔پائپ لائن آپریٹر کے مطابق پائپ لائن کے 2006 میں فعال ہونے سے31دسمبر2019 تک چین کو 13کروڑ ٹن خام مال ترسیل کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن