کراچی(نیوز رپورٹر) شہر قائد سردی کی لپیٹ میں ہے اور ٹھنڈی ہوائوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ 9 جنوری رواں سال کا سرد ترین دن ثابت ہوا، رواں سال کا سب سے کم درجہ حرارت 7.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر قائد سردی کی لپیٹ میں رہا اور رواں سال کا سب سے کم درجہ حرارت 7.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے بتایا ہے کہ آئندہ دو روز سردی کی شدت برقرار رہے گی، (آج) جمعہ کے روز سے یخ بستہ ہوائوں کا زور بڑھ جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتہ کی رات کو بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا جبکہ اتوار کے روز کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج مطلع صاف رہے گا۔ انجم نذیر نے 9 جنوری کو جاڑے کے اس اسپیل کا سرد ترین دن قرار دیا ہے۔