برطانوی ریسنگ ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے آسٹریلیا میں آتشزدگی سے متاثرہ جانوروں، وائلڈ لائف رضاکاروں اور دیہاتوں میں آگ بجھانے والے اداروں کی مدد کے لیے5 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی سے شہری اور جانور متاثر ہو رہے جس سے ان کا دل بہت دکھی ہے لہذا وہ اس سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ ڈالر عطیہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو بھی شیئر کی جس میں رضاکار کوالا بیئرز کو آگ سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ سن کر انہیں بہت افسوس ہوا ہے کہ آتشزدگی سے ایک بلین جانور ہلاک ہوئے ہیں جس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔ انہوں نے آسٹریلین حکام پر زور دیا کہ وہ آگ کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے آگ بجھانے میں مصروف افراد کی کوششوں کو سراہا ۔
برطانوی ریسنگ ڈرائیور لیوس ہیملٹن کا آسٹریلین آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ڈالر عطیے کا اعلان
Jan 10, 2020 | 12:34