میکسیکن شہری نے امریکہ میں پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر خودکشی کر لی

Jan 10, 2020 | 12:39

ویب ڈیسک

 میکسیکن شہری نے امریکہ میں پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر امریکہ اور میکسیکو سرحد پر اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی کر لی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے میکسیکوکی ریاست تاماولیپاس کے پراسیکیوٹر دفترکے حوالے سے بتایا کہ میکسیکن شہری نے میکسیکو کے شہر رینوسا اور امریکی شہر فار کے درمیان سرحد سے گزشتہ روز امریکی میں پناہ کی درخواست کی جو مسترد کر دی گئی جس کے بعد اس نے چھری سے اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی کر لی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے اس بیان کے 2 روز بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے داخلے میں کمی کے لیے بعض میکسیکن پناہ گزینوں کو گوئٹے مالا بھیجیں گے، اس پالیسی کو مختلف تنظیموں کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں