اقوام متحدہ کے ماتحت خصوصی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دینے والا عرب دنیا کا پہلا اور عالمی برادری کا پانچواں بڑاملک ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماتحت مالیاتی سرگرمیوں کے نگراں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2019ء کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے طور پر پیش کیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019 کے دوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک سعودی عرب ہے جس نے یمن کو ایک ارب 216 ملین ڈالر پیش کیے۔ یہ یمن کو پیش کی جانے والی کل مدد کا 31.3 فیصد ہے۔