ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات بحال

وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے یکم فروری سے اشیا کی خرید و فروخت کے معاملے پر سی این آئی سی کی شرط کے نفاذ پر معاہدے پر نظر ثانی کے لیے تاجروں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد یہ پہلی مرتبہ دونوں اطراف کی ملاقات عمل میں آئی ہے۔ایف بی آر کی نگراں چیئرپرسن نوشین امجد، رکن آئی آر پالیسی حامد عتیق سروس اور ڈی جی ریٹیل حمید میمن نے ایف بی آر کی ٹیم کی قیادت کی۔تاجروں کے نمائندوں میں کاشف چودری، نعیم میر اور اجمل بلوچ شامل تھے۔سینیئر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ملاقات کے دوران تاجروں نے کو ان کے وعدے کے بارے میں یاد دلایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے تاجروں کو بتایا ہے کہ ایف بی آر نے معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اب تاجروں کا اپنا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن