وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اور نج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹروبس کا کرایہ بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔ اورنج لائن ٹرین کے کرایہ مقرر کرنے کا معاملہ حتمی منظوری کے لئے اب صوبائی کابینہ کوبھجوایا جائے گیا ہے ، اورنج لائن ٹرین منصوبہ سے تعلق رکھنے والے حکام کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50روپے مقررکرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور اصولی طور پر کرایہ 40روپے مقررکرنے کی منظوری دی ہے معاملہ حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو بھجوا دیا ہے اور منظوری کے بعد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ جبکہ میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کے سے بھی محکمہ ٹرانسپورٹ اور وزارت خزانہ نے تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور میٹروبس کا کرایہ 30روپے ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقررکرنے کی منظوری
Jan 10, 2020 | 15:40