شمال مشرق شام میں کاربم حملہ، چار ترک فوجی ہلاک

شمال مشرقی شام میں ہوئے ایک بم حملے میں چار ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں ترک فوج نے گزشتہ برس اکتوبر سے شامی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت دفاع نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ان ترک فوجیوں کو گشت کے دوران کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ترک فوج نے گزشتہ برس اکتوبر سے شامی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ترک فوج شمال مشرقی شام میں کرد جنگجو تنظیم (وائی پی جی)کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ ترک حکومت اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیتی ہے، تاہم ماضی میں اس تنظیم کو دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں امریکی مدد حاصل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن