سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے تنظیم سازی کے حوالے سے کیے گئے اہم اقدامات پر کامل علی آغا اور سلیم بریار کی کاوشوں کو سراہا اور چودھری سلیم بریار کو ضلعی سطح پر پارٹی کارکنوں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار کی ملاقات, پارٹی امور، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Jan 10, 2020 | 17:41