فرانس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں ، ترکی

انقرہ(اے پی پی)ترک وزیرخارجہ میولود  چاوش اولونے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانے کے لیے جاری کوششیں بہتر سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرانس بھی کوشش کرے تو ترکی بھی نیٹو اتحادی فرانس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ شام، لیبیا، مشرقی بحیرہ روم اور پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق فرانسیسی پالیسیوں پر ترک تنقید اور دوسری جانب فرانس کی جانب سے ترکی کے خلاف یورپی پابندیوں کی حمایت سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...