اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بحران شدید ہو گیا ہے جس کی وجہ سے برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں 4300 ملین مکعب فٹ گیس رہ گئی گیس مزید کم ہوئی تو سسٹم آپریشنل رکھنا مشکل ہو گا دیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے مشکل پیش آئی۔کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں سوئی گیس غائب عوام کو شدید وقت کا سامنا ہے۔ گیس کا پریشر صبح و رات کے وقت بالکل ہی ختم ہو جاتا ہے اور لوگ مہنگے داموں سلنڈرز اور لکڑیاں جلا کر اپنا گزارہ کرنے پر مجبور ہیں