آذربائیجان کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ، دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کا عزم 

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں تجارتی اور معاشی تعاون کو فروغ دے کر اپنی معیشتوں کیلئے فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سیاسی سطح پر بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن تجارتی و اقتصادی تعلقات صلاحیت سے بہت کم ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پرزیادہ توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علی علی زادہ نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اورپاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لہذا پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ تجارتی تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے روس سمیت خطے کے 10 ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کر رکھے ہیں لہذا آذر بائیجان کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دے کر پاکستان ان تمام ممالک کو اپنی برآمدات بہتر فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہی ہیں تاہم کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد دو طرفہ تجارت میں بہتر اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کرونا وائرس کے خاتمہ کے بعد جلد ہی پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک اور براہ راست پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک زراعت، صنعت، سیاحت، کان کنی،ہوٹلنگ اور دفاع سمیت متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔آذر بائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیوں کے لئے آذر بائیجاں میں کاروبار کرنے کے شاندار مواقع پائے جاتے ہیں لہذا وہ ان کے ملک میں دوائیاں تیار کرنے کیلئے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی کوشش کریں جس سے ان کی برآمدات کو بھی بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان توانائی شعبے میں بہتر صلاحیت رکھتا ہے لہذا وہ اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...