اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت نے چیف جسٹس کے پاس پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ کیس کو منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی وی چیئرمین ،قائم مقام ایم ڈی سمیت 6 تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیے،شہری شمس اقبال نے پی ٹی وی کے موجودہ چیئرمین، ایم ڈی، سی ای او، ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں چیلنج کر رکھی ہیں۔