گجرات‘ کھاریاں‘ لالہ موسیٰ (نامہ نگاران) ڈکیتی، اقدام قتل، چوری جیسی درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس حراست سے فرار ہونے والا خطرناک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے مطابق ملزم آکاش عرف کاشی ولد منیر احمد سکنہ محلہ فضل پورہ کھاریاں جو کہ ڈکیتی، اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھا اورچند روز قبل پولیس کی حراست سے ہتھکڑیاں کھلوا کر فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیے جا رہے تھے۔ جو گزشتہ رات قریب ایک بجے ایس ایچ او صدر کھاریاں انسپکٹر سرفراز رانجھا کو اطلاع ملی کہ چار ڈاکوؤں پر مشتمل ایک مسلح گینگ بجیران روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر کھاریاں اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جو پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس پر پولیس پارٹی نے زمین پر لیٹ کر اپنی اپنی پوزیشن سنبھال لی۔ جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو ملزمان کی تلاش کی گئی۔ جو ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوچکا جبکہ باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
گجرات‘ ڈکیتی‘ اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
Jan 10, 2021