فلوریڈا(اے پی پی(ترک مواصلاتی سیارے ترک سات 5 ۔اے کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے نئے مواصلاتی سیارے ترک سات 5 ۔اے کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی الصبح سوا پانچ بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل بیس سے کے ففتھ جنریشن سیٹ لائٹ ترک سات 5۔اے کو سپیس ایکس فرم کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں چھوڑا گیا ہے۔