جنیوا (شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی زیرسربراہی کوویڈ19-ویکسینز کے بین الاقوامی منصوبے کوویکس نے ویکسین کی 2 ارب خوراکوں کے معاہدے کرلئے ہیں۔ ایک پریس بریفنگ میں ٹیڈروس نیاعلان کیا کہ ہم تیار ہیں۔ کوویکس تیار ہے۔ اور ممالک تیار ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ کوویکس جس کا مقصد تمام شریک ممالک کے لئے کوویڈ- 19کی ویکسینز تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے ، نے کوویڈ- 19کی محفوظ اور موثر ویکسینز کی 2 ارب خوراکوں کے معاہدے کرلئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصول ہوتے ہیں یہ ویکسینز عوام کے لئے دستیاب ہوگی۔ 2 ارب خوراکوں اور اضافی 1 ارب خوراکوں کو پہلے خود استعمال کرنیکے حق کے باوجود ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے امیر اور غریب ممالک میں ویکسین کی یکساں تقسیم پر ایک بار پھر زور دیا۔ ٹیڈروس نے کہا کہ اس وقت 42 ممالک محفوظ اور موثر ویکسین پیش کر رہے ہیں۔ ان میں سے 36 انتہائی زیادہ آمدنی والے ممالک اور چھ درمیانی آمدنی والے ملک ہیں۔اس وجہ سے یہاں ایک واضح مسئلہ ہے کہ کم اور بیشتر درمیانی آمدنی والے ممالک ابھی تک ویکسین وصول نہیں کررہے۔