چکری(نامہ نگار)کرم بھری میموریل ہسپتال ڈھڈھمبر کا باضابطہ افتتاح کر کے اسے عام پبلک کی سہولت کے لئے کھول دیا گیا ہے ہسپتال کا افتتاح سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری تیمور علی خان بھی تھے انھیں ہسپتال کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریف بھی کیا گیااس سلسلے میں حاجی غلام مرسلین کی جانب سے ایک مختصرمگر جامع تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں شیخ ساجد الرحمن، چوہدری جابرعباس،چوہدری محمداسلم پنڈملہو، چوہدری غلام قمر،چوہدری ریاض، مہرمحمد اکرم، چوہدری طالب حسین ،چوہدری ریاست کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی چوہدری نثارعلی خان نے حاجی غلام مرسلین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیامیں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنا سب کچھ انسانیت کی خدمت کے لئے قربان کرتے ہیں حاجی غلام مرسلین نے بھی اسی وژن کو پروان چڑھاتے ہوئے اپنے سرمائے سے ایک معیاری اور جدید ہسپتال کا تحفہ دیا میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ہسپتال میںغریب اور نادارافراد کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے اس سلسلے میں مجھ سے بھی جو کچھ ہوسکاضرور کروںگا کیونکہ غریب کی خدمت اور داد رسی سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے اور انسان کے اصل کردار کا پتہ چلتا ہے میں نے بھی اقتدار کی ہوس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اپنے ہر دور اقتدار میں خدمت کی شمعیں روشن کرتے ہوئے پورے علاقے میں سڑکوں اورپلوں کے جال جبکہ صحت ، تعلیم اوردیگر شعبوںکے لئے اربوںروپے کے منصوبے مکمل کرائے ۔آخر میں حاجی غلام مرسلین نے چوہدری نثارعلی خان ، چوہدری تیمور علی خان اورتقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
چوہدری نثارنے کرم بھری میموریل ہسپتال ڈھڈھمبر کا افتتاح کر دیا
Jan 10, 2021