کراچی( کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی ) کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے معرو ف صنعتکارشبیر منشاء چھرہ کی شاندارخدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل دوسری بار سال 2021 کے لیے ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’’ کسٹمز‘‘ کا کنوینر مقرر کیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی میں ممبران کی تعداد 9ہوگی ۔شبیر منشاہ چھرہ پاکستان آرٹی فیشل لیدرامپورٹرز اینڈمرچنٹس ایسوسی ایشن( پالیما) کے بانی چیئرمین کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور معروف صنعتکار مرحوم منشاء چھرہ کے صاحبزادے ہیں اور کسٹمز سمیت ایف بی آر سے متعلق امور میں کمال مہارت رکھتے ہیں ۔
ایف پی سی سی آئی ، شبیر منشاء چھرہ کودوسری بار’’کسٹمزقائمہ کمیٹی ‘‘کے کنوینر مقرر
Jan 10, 2021