کراچی (کامرس رپورٹر) جکارتہ طیارہ حادثہپر سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کہیں بھی ہو المناک ہوتا ہے ، ہم انڈونیشیا کے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے پی آئی اے کی جانب سے کسی بھی امدادی کاروائیوں یا تکنیکی مدد کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔
جکارتہ طیارہ حادثہ پر سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا اظہار افسوس
Jan 10, 2021