سعودی خواتین کی پہلی اسکیٹنگ ٹیم بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار

ریاض(پی پی آئی)سعودی خواتین کی پہلی اسکیٹنگ ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ ٹیم میں شامل 13 سالہ ہاجرہ محمد کا کہنا ہے کہ ا سکیٹنگ ’لڑکیوں کے لیے خوبصورت اور خوشگوار کھیل ہے۔ ہاجرہ چار  برس سے اس کھیل کی پریکٹس کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ’یہ کھیل ارتکاز پر انحصار کرتا ہے، جو ایک شفاف دماغ کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ ہمیں اعصاب اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘ہاجرہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھیل پورے مملکت میں پھیلے گا کیونکہ یہ کھیلے جانے کے قابل ہے۔بتایا گیاہے کہ سعودیا سکیٹنگ لیگ کے ذریعے 2018 میں پہلی بار خواتین کی سکیٹنگ ٹیم بنائی گئی تھی۔ پہلی ٹیم کی لانچنگ کے بعد لیگ نے خواتین کی پہلی نیشنل اسکیٹنگ ٹیم بنائی۔ جو عالمی مقابلوں میں مملکت کی نمائندگی کے لیے تیاری کر رہی ہے۔  اس کے علاوہ لیگ مقامی سطح پر اب تک 60 مقبلے منعقد کروا چکی ہیں۔ ان مقابلوں میں 13 سے 35 سال تک کی عمر کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن