سرائے سدھو(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) سردارپور کے مقام پرکشتیوں کے پل کی تعمیر مکمل ،گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو گا‘پانچ اضلاع کے عوام فائدہ اٹھائیں گے، مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سابق ایم پی مہر اکبر حیات اور سابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی کوششوں سے سردار پور کے مقام پر دریائے راوی اور چناب کے سنگم پر تقریباً 18 کروڑ سے زائد کی لاگت سے دریائے راوی اورچناب پر کشتیوں کے پل کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اس پل کی تعمیر سے جھنگ اور خانیوال کے مکینوں کو براہ راست فائدہ ہوگا انکے ساتھ ساتھ مزید چار اضلاع لیہ ،بھکر ،مظفرگڑھ ،خوشاب کے شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا۔یہ پل تحصیل کبیروالا اور احمد پور سیال کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا مقامی شہریوں نے کاوش کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس پل کی اہمیت کی پیش نظر جلد اس جگہ پر کنکریٹ کا پل تعمیر کیا جائے۔
سردارپور کے مقام پرکشتیوں کے پل کی تعمیر مکمل ،گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو گا
Jan 10, 2021