علی پور کانجو(نامہ نگار )سوگواروں کو بلیک میلر کہنا انسانیت کی تذلیل ہے 11 شہیدوں کے ورثا کی آہ و پکارکو بلیک میلنگ کہنا انتہائی شرمناک فعل ہے وزیر اعظم ہزارہ برادری کی توہین پر قوم سے معافی مانگیں متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات وزیراعظم کے فرائض میں شامل ہے نیازی کو اپنے منصب کا بھی احساس نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے صدر عبدالرحمن خان کانجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری طویل عرصہ سے زیادیتوں اور نسل کشی کا شکار ہے ان کے تحفظات کا احترام کرنا ریاست پر لازم ہے متاثرین سے اظہار یک جہتی کیلئے جانا تو ھمارے مذہب میں بھی اجر کا باعث ہے معلوم نہیں وزیراعظم کو اس میں کیا قیامت نظر آگء وزیراعظم نے پوری قوم کا دل دکھایا ہے ان کے اس فعل نے پورے ملک میں انتشار پھیلایا ہے پوری قوم اس فعل کی مذمّت کر رہی ہے حکومت کو شہیدوں کے بچوں کو روزگار ورثا کی فوری طور پر مالی امداد کرنی چاہیے اور آئندہ ایسے دلسوز واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔