ملتان‘محسن وال (کرائم رپورٹر‘نامہ نگار )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات۔ نقدی۔کار۔ موٹرسائیکلوں۔موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے حافضہ نسرین کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوروں نے نماز جنازہ کے دوران ساجد نواز اور شان کے 95 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں چوروں نے غلہ منڈی میں عمران کی دکان کے تالے توڑ کے 2 لاکھ روپے نقدی چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے ہاشم کا 18 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون۔رمضان کا رکشہ۔محمد حسین کا موٹرسائیکل۔وقاص کے سٹال کے تالے توڑ کے 7 ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان۔اویس کا 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون۔جاوید کا موٹرسائیکل۔سیف اللہ کا موبائل فون۔شوکت کا موبائل فون اور شاہد کا 22 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے عمیر کی کار چوری کر لی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ستار سے 2500 روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عدنان سے دو موبائل فون۔نقدی کل مالیتی 37 ہزار چھین لئے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بلال سے ایک لاکھ 22 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے وجاہت سے موٹرسائیکل۔موبائل فون اور نقدی چھین لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔محسن وال سے نامہ نگارکے مطابق 4 مسلح ڈاکو جی ایل آئی کار پر آئے گاڑی سے اترتے ہی انہوں دہشت پھیلانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فوجی آٹوز کے اندر گھس گئے عبدالرشید فوجی سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے اور اسکے بیٹے سے جو حال ہی میں سعودیہ سے آیا تھا3500 ریال لوٹ لیئے اور فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ھو گئے پولیس تھانہ صدر میاں چنوں موقع پر پہنچ گئی