مظفرگڑھ(نامہ نگار) پی ٹی آئی کی حکومت سرکاری محکموں کی سروسز کو بہتر کرکے عوام کے مسائل حل کر رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق فشریز اور وائلڈ لائف کے محکموں میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے،یہ بات وزیر وائلڈ لائف و فشریز پنجاب سید صمصام حسین بخاری نے مظفرگڑھ میں محکمہ فشریز کے دفاتر اور ہیچری کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بھی صوبائی اور وفاقی حکومتیں بہترین اقدامات کر رہی ہیں،صوبائی وزیر سید صمصام حسین بخاری نے فشریز دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر فشریز ڈیرہ غازی خان محمد شاہین بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈاکٹر ریاض الدین قریشی ڈائریکٹر فشریز سلائن واٹر ایکواکلچر ریسرچ سنٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عاشر عظیم نے صوبائی وزیر کو جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی.قبل ازیں صوبائی وزیر نے فشریزہیچری کے تعمیراتی منصوبوں اور پانڈز کا بھی معائنہ کیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات دیں،اس موقع پر سینئرافسران سید کاظم حسین،ملک اکرم بدھ اور محکمہ بلڈنگز کے حکام بھی موجود تھے۔
فشریز اور وائلڈ لائف کے محکموں میں بتدریج بہتری آئی : صوبائی وزیر
Jan 10, 2021