وہوا کے رہائشی 2 نوجوان سندھ کے علاقہ گھارو میں پراسرار طور پر جاں بحق

Jan 10, 2021

وہوا(نامہ نگار) وہوا کے نواحی قصبہ حیدر والی کے رہائشی دو نوجوان صوبہ سندھ کے علاقہ گھارو تھانہ دھابیجی میں پراسرار طور پر جاں بحق، دونوں نوجوان پولٹری فارم پر کام کرتے تھے، آبائی قصبہ پہنچادی گئی، تدفین بھی کردی گئی، تفصیل کے مطابق سب تحصیل وہوا کی یونین کونسل لکھانی کی بستی حیدروالی کے رہائشی دونوجوان محمد صابر ولدصدیق احمداور محمد طارق ولدرشید احمد جو کہ صوبہ سندھ کے تھانہ دھابیجی کی بستی گھارو میں اپنے دیگر دس مزدور ساتھیوں کے ہمراہ پولٹری فارم پر مزدوری کرتے تھے اور وقوعہ کے وقت انہوں نے رات کا کھانا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھایا اور اپنے کمرہ میں سوگئے اگلے روز ان کے دیگر ساتھیوں نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو دونوں نوجوان کمرے میں مردہ پائے گئے جس پر انہوں نے کراچی میں مقیم سابق ناظم یونین کونسل لکھانی حافظ طاہر قیصرانی کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی حافظ طاہر قیصرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے میتیں اٹھواکر ہسپتال منتقل کرایا بعد ازاں انہوں نے تھانہ دھابیجی میں مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کے بعد میتوں کو آبائی علاقہ روانہ کرادیا جہاں ان کی تدفین کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں