بی بی ایل : جے رچرڈسن کی بہترین باقؤلنگ ‘ پرتھ سکارچرز نے فتح حاصل کر لی

ملتان (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 34 ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے سڈنی تھنڈرز کو 17 رنز سے شکست دیدی ۔ پرتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔ کولن منرو 50 ایشٹون ٹرنر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سڈنی تھنڈرز کے بریڈین ڈاگٹ نے 4 نیتھن اور بین کٹنگ نے 1-1 وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کی ٹیم جے رچرڈسن کی بہترین باؤلنگ کی بدولت 168 رنز تک محدود رہی  انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سیم بلنگز نے 83 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح نہ دلا سکے ۔ عثمان خواجہ 26 اور بین کٹنگ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...