ملتان (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری سڈنی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم خسارہ ختم کئے بغیر 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے کھیل کے تیسرے روز بھارت نے 2 کھلاڑی آؤٹ 96 رنز سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹنے لگے ۔ پیسٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور سکور میں صرف 175 رنز کا اضافہ کر پائے۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ول پوکو وسکی کا بلا نہ چل سکا اور 10 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بن گئے ساتھ ہی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 13 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر ایل پی ڈبلیو ہو گئے۔ مارنس لبھوشنگے اور سٹیون سمتھ نے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 103 پر پہنچ دیا یوں آسٹریلیا کو 197 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ آج کھیل کا چوتھا دن ہو گا۔