پی ڈی ایم کی سانحہ مچھ پر سیاسی دکانداری چمکانے کی کو شش ناکام رہی: شیراز سلیم کھو کھر

Jan 10, 2021

کبیروالا(نامہ نگار) پی ڈی ایم ملکی امن تباہ کرنا چاہتی ہے، سانحہ مچھ پر سیاسی دکانداری چمکانے کی کو شش ناکام رہی، حکومت گرا نے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا، ان خیالا ت کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری ملک شیراز سلیم کھو کھر نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سانحہ مچھ پر قو م کو گمراہ کرنے کی کو شش ناکام رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کرپشن بچانے کی کوشش کی بجائے پی ڈی ایم میں شامل بیروزگار ٹولہ 2023؁ کے انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکٹھے ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں