مودی نے انسانی حقوق پامالی کی نئی مثالیں قائم کیں:ملک نعمان لنگڑیال

Jan 10, 2021

لاہور (پ  ر ) صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے مودی نے انسانی حقوق کی پامالی کی مثالیں قائم کیں جمہوریت کا جنازہ نکالا اور فرعون اور نمرود کی یاد تازہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا ہمارے وزیر اعظم عمران خان اور ہماری فوج بھارت کی پاکستانی بارڈر پر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں  جس کا مزہ ہماری فوج پہلے بھی کئی بار چکھا چکی ہے۔ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کی مثال بن چکا ہے اور مودی کی پالیسی کی وجہ سے بھارت معاشی بد حالی کا شکار ہے جب کہ وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پالیسی کی وجہ سے پاکستان معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں