خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لائیوسٹاک افسران کو علی الصبح سلاٹر ہائوسز پہنچ کر اپنی لوکیشنز بھی شیئیر کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کے حکام کو اس بات کا سختی کیساتھ پابند کیا ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں جانوروں کا معائنہ کرکے صحت مند جانوروں کو ذبحہ کرائیں سلاٹر ہائوسز میں صفائی، روشنی اور پانی کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہئے کسی جگہ سے مضر صحت اور لاغر جانوروں کے گوشت کی شکایت ملی تو اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا۔