میاں چنوں( نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت )قانون گو اور پٹواریوں کو بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفیکیٹس کی بلدیہ کے زکریا ہال میں تقریب منعقد ہوئی،تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے کہا کہ تحصیل میاں چنوں کے قانون گو اور پٹواریوں نے 2020 ربیعہ 6 ماہ میں آبیانہ کی ریکوری ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے 70 لاکھ 80 ہزار کی ریکوری کی،آبیانہ کی ریکوری کیلئے تحصیل میاں چنوں کے پانچ قانون گو جن میں میاں چنوں ون،میاں چنوں ٹو،ممبہ،محسن وال اور تلمبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کیلئے ٹارگٹ پورا کیا ہے۔
قانون گو اور پٹواریوں بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفیکیٹس جاری
Jan 10, 2021