کابل(نیٹ نیوز) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت نو مغوی افراد طالبان کی تحویل سے فرار ہوگئے ۔ مقامی پولیس نے بھی تصدیق کردی۔صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پشتون زرغون ضلع میں طالبان کے ایک قید خانے سے تین فوج کے جوان ، ایک پولیس اہلکار اور پانچ عام لوگ فرار ہوئے جو صوبائی دارالحکومت ہرات میں صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے۔طالبان باغی اکثر دیہات اور شاہراہوں سے ڈیوٹی کرنے والے فوجیوں اور عام شہریوں کو حراست میں لیتے ہیں ۔طالبان عسکریت پسندوں نے واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔