ہماری ترقی میں مسلکی اختلافات شدید رکاوٹ ہیں : مولانا فضل الرحمان بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج مسلمانوں کی زبوں حالی اور ترقی میں مسلکی اختلافات شدید رکاوٹ ہیں ایک دوسرے پر طعن و تشنیع تنقید ہمارا وطیرہ ہے اللہ کے نبی ؐ تمام مسالک سے بالاتر دین لائے تھے جو ان تمام آلودگیوں  سے پاک تھا لیکن اب ہر فرقہ خود کو صحیح اور دوسرے کو غلط ڈکلیئر کرنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ قرآن و حدیث میں ہمیں یکسانیت کا درست دیا گیا ہے ایک دوسرے کی ضد اور مخالفت میں ہم ہر حد پھلانگ  رہے ہیں جس سے فرقہ واریت اور اختلافات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے اسلام کو نقصان صرف ایک دوسرے کو غیر مسلم کہنے سے ہوتا ہے قرآن و حدیث پر مسلم امہ کا اجتماع ہو جائے تو مخالفین اسلام کا منہ بھی بند  ہو جائیگا دنیا میں دین اسلام اپنی عالمگیر حقانیت اور دن فطرت کے طور پر پھیل تو رہا ہے لیکن صرف اسی وجہ سے مخالفین کو باتیں بنانے کا موقع مل رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...