لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاہے کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، مودی فاشسٹ اور قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں ظلم وجبر کی انتہاء کررکھی ہے، کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں اور غیر آئینی طریقے سے کشمیری رہنمائوں آسیہ اندرابی ، علی گیلانی، شبیرشاہ اور یاسین ملک سمیت دیگر رہنمائوں کو جیلوں میں بند کررکھا ہے، انسانی حقوق کی تمام تنظیمو ں کو کشمیریوںپر ظلم وستم کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور کشمیری رہنمائوں کو رہا کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کی تحریک میں بے پنا ہ قربانیا ں دیں ہیں۔